شہباز شریف اور حمزہ شہبازکے خواب کرچی کرچی ہوسکتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاہے شہباز شریف اور حمزہ شہبازکے خواب کرچی کرچی ہوسکتے ہیں، فواد چوہدری کا کہنا تھا ، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل وزارت قانون کا قلمدان سنبھالتے ہی ان کی ضمانتیں مسترد کرانے عدالت جاوں گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے وزارت قانون کا قلمدان مل رہا ہے کل ہی عدالت سے درخواست کروں گا شہبازشریف کی ضمانت مسترد کی جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بہت لوگوں کےخواب چکنا چور ہونے ہیں شہبازشریف کا وزیراعظم بننےکا خواب کرچی کرچی ہوناہے عدالت سے ضمانت پر بیٹھا شخص وزیراعظم کا امیدوار ہے باپ وزارت عظمیٰ اور بیٹا وزارت اعلیٰ کا امیدوار بن بیٹھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ہی عدالتوں سےضمانت پرہیں، مجھے وزارت قانون کا قلمدان مل رہا ہے کل ہی عدالت سے درخواست کروں گا شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت مسترد کی جائے۔

انھوں نےکہا کہ کسی کو باہر بیٹھ کرپاکستان میں حکومت تبدیل کرنےکی اجازت نہیں دیں گے اتحادیوں کو کہا آئیں شہادتیں دیکھ لیں عالمی سازش کیسے ہو رہی ہے شہبازشریف کو بھی کہا آئیں مراسلہ دیکھ لیں وہ بھی نہیں آئے اس کی ایک ہی وجہ ہےکہ یہ لوگ سازش کاحصہ ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ غلاماں شریف خاندان کو بھی دیکھ لیں خواجہ آصف پاکستان کاوزیرخارجہ تھااوردبئی میں تخواہ وصول کررہاتھا خواجہ آصف کہتےہیں امریکااپنی ڈرپ نکال لےتوہم آگےنہیں چل سکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ منحرف ارکان کی کس طرح ملاقاتیں ہوئیں نوٹس لیاگیا ہے منحرف ارکان پرقانونی چارہ جوئی کی جائےگی

Comments are closed.