بھائی نے 4 ہزار روپے کیلئے سگی بہن کو قتل کردیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد(طیبہ خان) اوکاڑہ میں سفاک شخص نے صرف چار ہزار روپے ادھار کی خاطر حقیقی بہن کو قتل کردیا.
قتل کی یہ لرزہ خیزواردات اکاڑہ کے نواحی علاقے مپا لکے میں کی گئی جہاں مقامی شخص ذوالفقار نے بہن کو قتل کیا۔
بتایا جاتاہے کہ ملزم ذوالفقار عرف بڈھا کا بہن کی طرف چار ہزار کا ادھار تھا۔ ملزم نے بہن سرور بی بی سے رقم کا تقاضا کیا تو بہن نے چنددن بعد دینے کا کہا۔
ملزم جواب سن کر طیش میں آگیا اور پستول نکال کر گولی چلا دی جس سے اس کی بہن موقع پر ہی چل بسی۔۔ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
اہل علاقہ کا کہناہے ملزم ذولفقار نے کچھ عرصہ قبل سگی بھابھی پر بھی فائرنگ کی تھی تاہم وہ زخمی ہوئی تھیں۔
Comments are closed.