عمران نیازی تمہارا اقتدار عوام کی بددعاؤں نے ختم کردیا، مریم نواز

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے وی جو بڑی رعونت سے کہتا تھا این آر او نہیں دوں گا آج خود ایڑیاں رگڑ رگڑ کر این آر او مانگ رہا ہے.

لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں مریم نواز نے کہا یہ مکافات عمل ہے، انھوں نےعمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کان کھول کر سن لو، تمہیں اب بچانے کوئی نہیں آئے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا قافلہ میری اور حمزہ شہباز کی قیادت میں نکلے گا، یہ قافلہ نواز شریف کی ووٹ کو عزت دو کی تحریک کو عزت دلوانے جارہا ہے۔

انھوں نے کہا جی ٹی روڈ کا کل یہ سفر نواز شریف کے ترقی کے دور میں واپس لے کر جائے گا۔ کارکنوں نے مشکل ترین حالات کا سامنا کیا، کارکن مشکل حالات کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے۔

مریم نواز نے کہا یہ روز کہتا ہے میرے پاس بڑے پتے ہیں تمہارے پتے خزاں کی طرح جھڑ چکے ہیں،تمہارے پاس صرف ایک ٹرمپ کا پتہ ہے،تم اب استعفیٰ دو اور گھر جاؤ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہتا ہے عوام اس کیلئے گھروں سے نکلیں،عوام ضرور نکلیں گے لیکن تمہیں گھر بھیجنے کیلئے، نیازی ابھی تک بیٹھا ہے لیکن پارٹی کے لوگ ایک ایک کر کے چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی تمہارا اقتدار عوام کی بددعاؤں نے ختم کردیا، مریم نواز نے کہا اسلام آباد جارہی ہوتی ہوں تو لوگ کہتے ہیں خدا کیلئے اس سےہماری جان چھڑاو ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ سرکاری وسائل خرچ کر کے جلسے کر رہا ہے،حساب دینے کا وقت آ گیا ہے، عوام ضرور حساب لیں گے، اس کے اقتدار کی کشتی ڈول رہی ہے،اسے بنی گالہ کی اپنی چوریوں کا خوف ہے۔

Comments are closed.