فوٹو: پی سی بی
لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان آل آوٹ، آخری 5 کھلاڑی 268 پر آوٹ ہوئے ،آسٹریلیا 11رنز بغیر کسی نقصان کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا.
بابراعظم اعظم 67،اظہر علی، 78،فواد عالم 13،رضوان 1، ساجد خان 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ، شاہین شاہ ،نعمان علی اور حسن علی کو صفر کی خفت اٹھانا پڑی.
آسٹریلیا کی طرف سے کپتان کمنز نے 5 اور مچل سٹارک نے 4 کھلاڑی آؤٹ کئے، ایک وکٹ لائن کے حصے میں آئی، دوسری اننگز میں مہمان ٹیم نے بغیر نقصان 11 رنز بنائے، لیڈ 134 رنز کی ہو گئی.
لاہور ٹیسٹ کا دوسرا سیشن، پاکستان کے 171رنز پر دو کھلاڑی آوٹ، پاکستان نے دوسرے دن کے اختتام تک ایک وکٹ پر90رنز بنائے تھے، تیسرے دن عبداللہ شفیق لائن کی بال پر81رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔
وکٹ پر اظہر علی 69رنز او ر کپتان بابراعظم بغیر کوئی رن بنائے موجود ہیں،پاکستان اب بھی آسٹریلیا کے ٹوٹل سے220رنز پیچھے ہیں جب کہ اس کی آٹھ وکٹیں ابھی موجود ہیں۔
آسٹریلیا کی ٹیم 391رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، شاہین اور نسیم شاہ کی 4,4وکٹیں، گرین 79اور کیری 67رنز بنا کر آوٹ ہوئے، نعمان علی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،جواب میں پاکستان کی اننگز جاری ہے۔
لاہور ٹیسٹ، پہلے دن آسٹریلیانے 5وکٹوں کے نقصان پر 232رنز بنالئے،کیمرون گرین 20اور ایلکس کیری 8رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ، عثمان خواجہ91اوراسٹیو اسمتھ59رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
اسٹیو اسمتھ اور عثمان خواجہ کے درمیان137رنز کی شراکت کے باعث آسٹریلیا ٹیم کھیل میں واپس آئی، پہلی دو وکٹیں8رنز پر گر گئی تھیں ، تاہم اس کے بعد ان دو میں بڑی شراکت ہوئی۔
ٹریوس ہیڈ 26رنز بنا کر آوٹ ہوئے، پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ اور شاہین شاہ نے 2,2وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایک کھلاڑی کو ساجد خان نے بابراعظم کا کیچ بنایا ۔
آسٹریلیا نے 42اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر119رنز بنا ئے تھے، عثمان خواجہ 56اور اسمتھ45پر کھیل رہےتھے،وارنر 7اور مارنس صفر پر یکے بعد دیگر شاہین شاہ کا نشانہ بنے۔
اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،آسٹریلیا کے اووپنر وارنر اور مارنس لبوشین کو شاہین شاہ نے ایک ہی اوور میں آوٹ کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے تیسرے ہی اوور میں پہلے ڈیوڈ وارنر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا اور پھر مارنس لبوشین کو بھی وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔
It’s Shaheen again! What a start🔥 Labuschagne out for a 🦆 #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/NhzpfFZYc8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 21, 2022
ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھ رہی ہے اور ہم نے اس ٹیسٹ کے لیے کراچی ٹیسٹ والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے، بابراعظم نے بتایا فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جانے والے دونوں ٹیسٹ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے تھے لاہور ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم سیریز جیت جائے گی۔
Comments are closed.