ہارس ٹریڈنگ کے خلاف دائر کردہ ریفرنس میں 4سوالات پوچھے گئے ہیں

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )ہارس ٹریڈنگ کے خلاف دائر کردہ ریفرنس میں 4سوالات پوچھے گئے ہیں، یہ ریرفنس حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کیا گیاہے۔

گزشتہ روز کابینہ کی منطوری کے بعدپیر کوہارس ٹریڈنگ کیخلاف اور آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا گیاہے،اٹارنی جنرل کے مطابق وہ اس کیس کی خود پیروی کریں گے۔

صدارتی ریفرنس کا جو مسودہ سامنے آیا ہے اس میں سپریم کورٹ سے 4 سوالوں کے جواب پوچھے گئے ہیں جس میں حکومت نے سوال اٹھایا کہ آرٹیکل 63 اے کے تحت کیا ارکان اسمبلی کو پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے سے روکا جاسکتا ہے؟

یہ بھی کہ کیا منحرف ارکان کا ووٹ گنتی میں شمار ہوگا یا نہیں ہوگا؟۔ حکومت نے تیسرا سوال یہ پوچھا کہ پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والا رکن صادق اور امین رہے گا؟

یہ سوال بھی کیا گیاہے کہ یہ کہ آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا، تو کیا ایسے ارکان تاحیات نااہل ہوں گے؟

ریفرنس میں آخری سوال یہ پوچھا گیا ہے کہ فلور کراسنگ یا ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے مزید اقدامات کیا ہو سکتے ہیں؟

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔

Comments are closed.