خواجہ آصف کی بیوروکریسی اور پولیس پر آرٹیکل 6 لگانے کی دھمکی

فوٹو : فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ آصف کی بیوروکریسی اور پولیس پر آرٹیکل 6 لگانے کی دھمکی دے دی گئی ہے۔

ن لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کی طرف سے یہ دھمکی ٹوئٹر پر جاری بیان میں لگائی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن عدم اعتماد کے ذریعے آئینی تبدیلی کا راستہ اختیار کر رہی ہے.

خواجہ آصف نے کہا اس کا مقصد آئین اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے، انھوں نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی اور پولیس نے سبوتاژ کی کوشش کی تو آرٹیکل 6 واضح ہے وعدہ ہےاس پر عمل ضرور ہوگا ۔

 

خواجہ آصف نے ورکرز کنونشن سے خطاب سے خطاب بھی کیا اور کہا تحریک عدم اعتماد کی جو فضا قائم ہورہی ہے اس کے نتائج جلد عوام کے سامنے ہوں گے ، تحریک انصاف کے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں.

انھوں نے کہا حکمران اور ادارے ذاتی مفادات چھوڑ کر ملکی مفادات کو سامنے رکھیں ، عوام ہم سے پوچھتی ہے کہ اگر اقتدار میں آگئے تو مہنگائی کیسے کم کریں گے؟

خواجہ آصف نے کہا پوچھتے ہیں بجلی، گیس و پیٹرول کی قیمتیں کیسے گھٹائیں گے؟ ہمارے دوست ممالک جو ہماری آواز کے منتظر رہتے تھے، اب پہلو چھڑا رہے ہیں اور نیشنل بینک پر بھاری جرمانے ہو رہے ہیں.

بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھنے جارہی ہیں ، موجودہ حکمرانوں کو گھر بھیجنے کاایک ہی حل ہے کہ ووٹ کے ذریعے ووٹ کی عزت کو بحال کیا جائے، نئے آنے والے حکمرانوں کو مینڈیٹ نہ دیا گیا تو مسائل پیدا ہوجائیں گے۔

Comments are closed.