پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج کراچی میں شروع ہوگا
فوٹو: فائل
کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج کراچی میں شروع ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کئے جانے کاامکان ہے۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں بغیر ہار جیت ختم ہو گیا تھا تاہم یہ پاکستانی بیٹرز کی اچھی پریکٹس ثابت ہوا اور امام الحق نے دو سنچریاں بنائیں جب کہ عبداللہ شفیق اور اظہر علی ایک ایک سنچری بنائی۔
ٓذرائع کے مطابق پاکستان کی ٹیم میں تیسرے ٹیسٹ کیلئے دو تبدیلیوں کاامکان ہے ، نسیم شاہ کی جگہ حسن علی اور محمد افتخار کی جگہ فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون کاحصہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب آسٹریلین ٹیم کا اعلان میچ سے قبل کیا جاناہے تاہم مہمان ٹیم بھی دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی، راولپنڈی میں بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ بنانے کے باوجود آسٹریلین کپتان کا کہناہے کہ یہ میزبان کا حق ہے کہ وہ مرضی کی وکٹ بنائے۔
پاکستانی کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ کراچی ٹیسٹ جیتنے کی کوشش کریں گے تاہم کراچی میں راولپنڈی کے مقابلے میں کنڈیشنز مختلف ہوں گی ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے.
Comments are closed.