وہی ملک آزاد و خودار رہ سکتاہے جو اپنی حفاظت کرسکے، عمران خان

فوٹو: ٹوئٹر

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم نے کہا ہے وہی ملک آزاد و خودار رہ سکتاہے جو اپنی حفاظت کرسکے، عمران خان نے کہا پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان جے 10سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کررہے تھے انھوں نے کہا اپنی قوم کومبارکباد دیتاہوں ، جے10سی سے ہمارادفاعی نظام مزید مضبوط ہوگا۔

عمران خان نے کہا پلوامہ کے بعد بالاکوٹ پر حملہ ہوا اس پر پاکستان کاردعمل دنیا نے دیکھ لیا، دنیا نے دیکھا کہ پاکستان اپنادفاع کرنا جانتاہے، کوئی بھی پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اسے بہت بڑانقصان ہوگا۔

http://

وزیراعظم نے جدید لڑاکا طیارے جے ٹین سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کے موقع پر تعاون کرنے پر چین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کیلئے یونیورسٹی بنائی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، ملک کی سمت درست اور معیشت بہتر ہورہی ہے ،پاکستان مستحکم ہوتاجارہاہے، کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

انھوں نے کہا کہ دنیا کو پیغام گیا ہے کہ پاکستان اپنی حفاظت کرناجانتاہے، جے10سیء کا ڈس پلے دیکھ کر مزید اعتماد آگیا ہے، کوئی بھی ہم پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈال سکتاہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آزاد ملک خود دار اس وقت رہ سکتا ہے جب وہ اپنی حفاظت کرسکے، یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں۔

http://

اپنی ترجیحات کاذکر کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ ہماری پہلی ترجیح ملک سے غربت کا خاتمہ کرناہے، جیسے جیسے دولت بڑھتی جائے گی ہم اپنے دفاع کو مزید مضبوط کریں گے۔

انھوں نے کہا اصل طاقت یہی ہے کہ آپ کو جنگ نہ لڑنی پڑے کیونکہ دنیا کو پتہ ہو،ہم دفاع کرسکتے ہیں،عمران خان نے کہا قوم ساتھ کھڑی ہوتو مسلح افواج کا جذبہ مزید بڑھتا ہے۔

Comments are closed.