جعلی دانشور جتھوں کی حمایت سے بھی باز نہیں آئے، فواد چوہدری
فوٹو: فائل
اسلام آباد( ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے جمعیت کے کارکنوں کی رہائی پر جاری بیان میں کہاہے کہ جیعت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اورنکل گئے۔
ٹوئٹر پر بیان میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا جمعیت کے غنڈوں نے کان پکڑ کرمعافی مانگی اورنکل گئے لکھا اور بریکٹ میں یہ بھی لکھا’ انہیں نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔
انھوں نے کہاکہ جعلی دانشور جتھوں کی حمایت سے بھی باز نہیں آئے، فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے سے جعلی دانشور ایک بار پھر ظاہر ہو گئے ۔
جمیعت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اورنکل گئے(نہیں چھوڑنے چاہئیں تھے) لیکن اس واقعے سے جعلی دانشور ایک بار پھر ظاہر ہو گئےجو بغض عمران میں جتھوں کی بھی حمائیت سے باز نہیں آئے، اپوزیشن اور میڈیا میں ان کے حمائیتی ایک مخصوص مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے مفادات کے کیلئے اکٹھے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 11, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جعلی دانشور بغض عمران میں جتھوں کی حمایت سے بھی باز نہیں آئے۔اپوزیشن اور میڈیا میں ان کے حمایتی ایک مخصوص مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے مفادات کے کیلئے اکٹھے ہیں۔
واضح رہے ڈی چوک میں نجی ملیشیا کی ریہرسل کے بعد پولیس نے جے یو آئی کی تنظیم انصار الا سلام کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19نجی محافظ گرفتار کئے تھے جنھیں رات گئے رہا کیاگیا۔
Comments are closed.