آسٹریلوی کھلاڑی کے خاندان کو بھارت سے سنگین نتائج کی دھمکیاں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی طرح آسٹریلوی ٹیم کو بھی دباو میں لانے کی سازش بے نقاب، پاکستان کےدورہ پر آئے آسٹریلوی کھلاڑی کے خاندان کو بھارت سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں.

پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل ایک کھلاڑی کے اہلخانہ کو بھارت سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں سکیورٹی ذرائع سے بتانا ہے کہ 24 سال بعد پاکستان آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کی فیملی کو انسٹا گرام پر دھمکیاں دی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی کو پاکستان میں کھیلنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی، یہ دھمکیاں انسٹا گرام پر جعلی اکاؤنٹ jyot.isharma391 پر دی گئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کو بھی ایسی ہی دھمکی بھارت سے ملی تھی اس کی تفصیلات دو دن بعد ہی حکومت سامنے لے آئی تھی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کے پیچھے بھارتی ریاست گجرات میں مقیم مرائدل تیواڑی نام کا شخص ملوث ہے، مرائدل تیواڑی گجرات میں آئی ایم سی لمیٹڈ میں انوائرمینٹل، ہیلتھ اور سیفٹی آفیسر ہے جس کا ای میل ایڈریس mridul.tiwari07@gmail.com اور موبائل فون نمبر 00917060185885 ہے۔

اسی طرح ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے روکنے کے لیے بھی دھمکیاں دی گئی تھیں ، آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی باتیں تو ویسٹ انڈین پلیئرز نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہلخانہ کو بھی اسی طرح دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے پیش نظر نیوزی لینڈ نے پاکستان آکر میچز کھیلنے سے انکار کر دیا اور نیوزی لینڈ کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا شیڈول دورہ ملتوی کر دیا تھا۔

Comments are closed.