بہترین بیٹر، بالر، وکٹ کیپراور آل راونڈر قرار پانے والے کھلاڑی
فوٹو: فائل
لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے بہترین بیٹر، بالر، وکٹ کیپراور آل راونڈر قرار پانے والے کھلاڑی کو35.35لاکھ روپے کے انعامات دیئے گئے۔
ملتان سلطانز کے کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان پلیئر آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کا قرار پائے، انھیں ٹورنامنٹ کے 13 میچز میں 546 رنز بنانے پر پلیئر آف دا ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پی ایس ایل سیون میں47 چوکے اور 9 چھکے جڑنے سمیت 7 نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ انہوں نے وکٹوں کے پیچھے بھی 9 شکار کیے۔
لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بالترتیب ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹر اور بہترین بولر قرار دیا گیا ہے،فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں 153 کے اسٹرائیک ریٹ سے 588 رنز اسکور کیے۔
بہترین بالر قرار پانے والے شادب خان نے 6.47 کے اکانومی ریٹ سے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کیں،خوشدل شاہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین آل راؤنڈر اور بہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔
خوشدل شاہ نے ایونٹ میں 153 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 16 وکٹیں بھی حاصل کیں، لاہور قلندرز کے زمان خان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایمرجنگ کرکٹر قرار دیا گیا، زمان خان نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔
امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ راشد ریاض جبکہ اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ملتان سلطانز کو دیا گیا، ملتان سلطانز کی ٹیم نے اس سے قبل بھی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیت چکی ہے۔
ایواڈز پانے والے تمام کھلاڑیوں اور ایمپائرکو 35،35لاکھ روپے کے انعامات دیئے گئے ، رضوان نے اس دوران تین ایوارڈز وصول کئے، شاداب کی غیرموجودگی میں ایوارڈ عمران سینئر نے وصول کیا۔
Comments are closed.