وزیر اعظم عمران خان کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات
فوٹو:اے ایف پی
ماسکو(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات جاری ہے جس میں باہمی دلچسبی، علاقائی اور عالمی امور زیر بحث آئیں گے۔
ماسکو میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں دو طرفہ امور، خطے کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان کی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا، ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔
Visuals from #Moscow today as PM @ImranKhanPTI meets @KremlinRussia_E President Putin. pic.twitter.com/httpZz5h5j
— Fereehaidrees@abbtakk (@Fereeha) February 24, 2022
وفودکی سطح پر مزاکرات کے بعددونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر باہمی یادداشت کے معاہدے کئے جائیں گے، ملاقات اور مزاکرات کے بعد اعلامیہ جاری ہوگا۔
ماسکو میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کا میڈیا شریک نہیں ہے صرف روسی ذرائع ابلاغ کے زریعے خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
اس سے قبل آج صبح وزیراعظم نے دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یادگار پر بھی حاضری دی۔ یادگار کریمیلین کے الیگزینڈر گارڈن میں تعمیر کی گئی۔ وزیراعظم نے یادگار پر پھول بھی رکھے۔
جاری ہے
Comments are closed.