بچے کیلئے رکیں یا پاکستان جائیں؟ عثمان خواجہ نے فیصلہ کر لیا

فوٹو : انسٹاگرام

سڈنی(ویب ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر بچے کیلئے رکیں یا پاکستان جائیں؟ عثمان خواجہ نے فیصلہ کر لیا بچے کی پیدائش پر دورہ پاکستان کو ترجیح دیدی، انھوں نے دوسرے بچے کی پیدائش تک رکنے کی بجائے پاکستان کا تاریخی دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے دی سڈنی مارننگ ہیرالڈ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق عثمان خواجہ پاکستان میں کھیلنے کے لیے بہت زیادہ ذاتی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

آسٹریلیا کا یہ 24 سال بعد پاکستان کا 27 فروری سے شروع ہو گا، دورہ پاکستان کا آغاز 4 مارچ کو راولپنڈی ٹیسٹ سے ہوگا، جبکہ 29 مارچ سے 5 اپریل تک چار وائٹ بال میچ کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلوی ٹیم نے آخری بار 1998ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جب مارک ٹیلر کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی تھی۔

پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے کہا کہ ان کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے کہ اگر ان کا بچہ ٹیسٹ میچ کے درمیان میں پیدا ہوگیا تو کیا ہوگا، ان کی اہلیہ بہت سمجھدار ہیں۔

عثمان خواجہ نے اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ مجھے کرکٹ کھیلنا پسند ہے، یہ میرے لیے بہت اہم ہے، وہ اس کی بہت حمایت کرتی ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ میں ہر طرح سے ان کی حمایت کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے واپس آنے میں بہت زیادہ وقت لگے گا، میں نے آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہے، میں اس کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہوں کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو.

عثمان خواجہ نے اس حوالے سے سے سوال پر کہا کہ مجھ سے نہ پوچھیں کہ ایسا ہوا تو میں کیا کروں گا؟ خیال رہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنیوالی 18رکنی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

دورہ پاکستان میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ نائب کپتان سٹیو سمتھ ہوں گے۔ آسٹریلیوی سکواڈ کے دیگرکھلاڑیوں میں ایشن ایگر، بولینڈ، کیری،کیمرون گرین، ہیرس، ہیزل ووڈ،ٹریوس ہیڈ،جوش انگلس،عثمان خواجہ ، لبوشین،ناتھن لائن، مارش،مایئکل نیسر، اسٹارک،سویپسن اور وارنر شامل ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ کے مطابق ٹیسٹ ٹیم اورمتعلقہ سٹاف رواں ماہ کے آخر میں پاکستان روانہ ہوگا جبکہ وائٹ بال کے اسکواڈ کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

ون ڈے اورٹی 20 میچز کے لئے آسٹریلوی ٹیمیں دورے کے وسط میں پاکستان جائیں گی۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہورمیں کھیلا جائے گا.

Comments are closed.