لاہور قلندر205رنز کا دفاع بھی نہ کرسکی، گلیڈی کی 7وکٹوں سے جیت

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)لاہور قلندر205رنز کا دفاع بھی نہ کرسکی، گلیڈی کی 7وکٹوں سے جیت ہوئی، جسن رائے کی سنچری نے کوئٹہ کی جیت کی راہ ہموار کی ۔

پہلے آوٹ ہونے والے کھلاڑی احسان علی تھے تاہم اس وقت ہی جیسن رائے کے لاٹھی چارج کے باعث ٹوٹل71تک پہنچ گیا تھا، جسن رائے جب 116رنز بنا کر آوٹ ہوئے تب گلیڈی ایٹر کا سکور167رنز تھا۔

جیسن رائے نے 57بالز پر 8چھکوں اور11چوکوں کی مدد سے116رنز بنائے،تیسری وکٹ 174رنز پر گری جب محمد افتخار صرف 3رنز بنا کرحارث روف کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

http://

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے آخری اوور میں ہدف حاصل کرلیا، محمد نواز25 اور وینس 49رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے،محمد نواز نے زمان کو چھکا مار کر ٹیم کو فتح دلائی، اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پاور پلے کے6اوورز میں74رنز سے آغاز کیا تھا۔

جاری ہے

اس سے قبل پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 205 رنز کا ہدف دیا جس میں فخر زمان کے 70، عبداللّٰہ شفیق کے 32، ہیری بروک کے 17 گیندوں پر ناقابل شکست 41 اور ڈیوڈے ویسے 9 بالز پر 22 رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 204 رنز ہندسہ سیٹ کیا۔

فخر زمان اور عبداللّٰہ شفیق نے اوپننگ کی اور 8 اوورز میں 61 کے مجموعے پر اس کی پہلی وکٹ گر گئی،عبداللّٰہ شفیق 27 گیندوں پر 32 رنز بناکر رن آوٹ ہوگئے، دوسرے آوٹ ہونے والے بیٹر کامران غلام تھے، جو 19 رنز بناکر افتخار احمد کا شکار بن گئے۔

http://

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری وکٹ 112 کے اسکور پر گری محمد حفیظ صرف 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، فل سالٹ 8 رنز بناکر 124 کے مجموے پر پویلین لوٹ گئے،149 پرفخر زمان 45 گیندوں پر 70 رنز بنا کر آوٹ ہوئے

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا اپنا 5واں میچ کھیل رہی ہیں، لاہور قلندرز نے 4 میں سے 3 جیتے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک صرف ایک میچ میں فاتح رہی ہے، کراچی میں پہلے مرحلے کا آج آخری میچ ہے۔

Comments are closed.