شہبازشریف بتائیں مقصود چپڑاسی کے4ارب روپے کہا ں سے آئے؟ وزیراعظم

فوٹو : فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)عمران خان نے کہا ہے شہبازشریف بتائیں مقصود چپڑاسی کے4ارب روپے کہا ں سے آئے؟ وزیراعظم نے کہا ن لیگ کے صدر کو مقصود چپڑاسی کااکاؤنٹ یاد دلائیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ میں نے تو بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ جب ان چوروں پر ہاتھ ڈالیں گے تو یہ اکٹھے ہو جائیں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی خالد منصور نے دورہ چین اور منصوبوں پر بریفنگ دی اور شرکاء کو بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین کامیاب رہاہے۔

عمران خان نے حیرت کااظہار کیا کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے، اپوزیشن سیاست میں لگی ہے، اچھا ہوا کہ سارے چور اکٹھے ہورہے ہیں، پہلے ہی کہا تھا ان کا احتساب ہواتو یہ سب اکٹھے ہوجائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ سی پیک پر 7 سے بڑھ کر 11 ورکنگ گروپ بن چکے ہیں، اپوزیشن کہتی ہے حکومت کچھ نہیں کرسکی، اپوزیشن اعداد و شمار کے بغیر ہوا میں باتیں کررہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے پراپیگنڈا سے کچھ نہیں ہوتا دنیا پاکستان کی معاشی ترقی کو مان رہی ہے، عالمی جریدوں میں پاکستان کی معاشی ترقی کے متعلق مضامین شائع ہوئے، چین پاکستان کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین اسٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ہم مقامی طور پر چوروں لٹیروں کی سیاست میں پھنسے ہوئے ہیں، پاکستان عالمی سطح پر خود کو منوارہا ہے، روسی صدر کی دعوت پر روس کا دورہ کروں گا۔

اسد عمر نے کہا کہ ن لیگ نے 5 سال میں نیشنل گرڈ میں 3 ہزار 340 میگاواٹ بجلی شامل کی، پی ٹی آئی حکومت نے اب تک 5 ہزار 864 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی۔

اسد عمر نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں بجلی کی کوئی ٹرانسمیشن لائن نہیں بچھائی، موجودہ حکومت نے 880 کلو میٹر کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی ہے، اقتصادی زونز میں 28 صنعتی زونز قائم کئے جارہے ہیں۔

Comments are closed.