سعد حسین رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
فوٹو :فائل
اٹک(زمینی حقائق ڈاٹ کام) تحریک لبیک پاکستان ٹی ایل پی’ کے سربراہ سعد حسین رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، ولیمہ کیلئے دعوت عام کا اعلان کیا گیاہے۔۔
اس حوالے سے پارٹی ذرائع کے مطابق سعد حسین رضوی کی شادی خاندان میں ہو رہی ہے، ان کے نکاح کی تقریب (3 فروری) اٹک میں ہوئی۔
بتایا گیا ہے کہ سربراہ ٹی ایل پی کے نکاح کی تقریب سادہ ہوگی اور اس میں خاندان کے افراد شریک ہوں گے اور سعد حسین رضوی کا ولیمہ 6 فروری کو لاہور میں ہوگا۔
امکان ہے کہ ویلیمہ تقریب کے لیے مینار پاکستان کا سبزہ زار گراؤنڈ یا پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ کا انتخاب کیا جائے گا، جس میں پارٹی رہنما اور کارکنان شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی کے تمام کارکنوں کو سعد رضوی کے ولیمہ میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے اور ملک بھر سے علمائے کرام کی شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ سعد رضوی کی شادی 22 نومبر 2020 کو ہونی تھی لیکن اس سے صرف دو دن قبل ان کے والد اور سابق ٹی ایل پی سربراہ خادم حسین رضوی کے انتقال کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
Comments are closed.