ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مالی کرپشن پر نہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مالی کرپشن پر نہیں، فواد چوہدری کی رپورٹ پر وضاحت۔
فواد چوہدری نےوفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں بھی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بھی ڈسکشن ہوئی ہے۔
فواد چوہدری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں مالی کرپشن شامل نہیں بلکہ اسٹیٹ کیپچر اور قانون کی حکمرانی کے معاملے پر کیا گیا۔
فوادچوہدری نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پوری رپورٹ نہیں، آئی صرف اسکور بتایا گیا ہے، رپورٹ مرتب کرنے والے تمام اداروں نے ریکنکنگ کو برقرار رکھا ہے.
انھوں نے کہا کہ صرف اکنامک انٹیلی جنس یونٹ نے اسکور کم کیا، خود دیکھ لیں پاکستان میں اس کا سربراہ کون ہے؟
راوی اربن پراجیکٹ کالعدم قرار دینے پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ ہائیکورٹ نے فیصلہ کرنے میں ایک سال لگادیا، حکومت جو بھی پراجیکٹ بناتی ہے اس پر اسٹے آجاتا ہے، فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا اور پاکستان دنیا میں 140ویں نمبر پرآگیا.
Comments are closed.