مساجد میں صرف مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)مساجد میں صرف مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی، یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے مساجد اور عبادت گاہوں کیلئے کیا ہے.

اجلاس میں این سی او سی نے ملک میں بڑھتی ہوئی کورونا صورت حال کا جائزہ لیا اور مساجد اور عبادت گاہوں کے لیے ضروری اقدامات میں یہ فیصلہ بھی کیا کہ صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو ہی مساجد اور عبادت گاہوں میں جانے کی اجازت ہو گی۔

این سی او سی نے ہدایت کی کہ مساجد اور عبادت گاہوں میں دوران عبادت 6 فٹ کا فیصلہ رکھا جائے، مساجد سے کارپٹ اٹھانے اور کھڑکیاں کھلی رکھنے کی ہدایت کی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں کہاگیا کہ بزرگ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد گھر پر نماز پڑھنےکو ترجیح دیں، کم سے کم لوگ مساجد آئیں اور نمازی گھر سے وضو کر کے مسجد آنے کو ترجیح دیں۔

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ مساجد میں سینیٹائزرکا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے اور کھلی فضا میں عبادت کی جائے، ہوا کے لیے کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں، نماز جمعہ کا خطبہ مختصر رکھا جائے۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی کورونا کے ساڑھے 6 ہزار سے زائد کیسز اور 12 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این سی او سی نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مساجد اور عبادت گاہوں کے لیے ضروری کورونا پروٹوکولز کے نفاذ کا فیصلہ کیا.

این سی او سی کا کہنا ہے کہ نمازیوں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد اور عبادتگاہوں میں مکمل ویکسین شدہ افرادکوہی آنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی اسد عمر نے نجی ٹی وی پر گفتگو میں کہا تھا کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کو مساجد میں جانے سے روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے.

یہ بھی کہ این سی او سی کے سربراہ نے خود بتایا تھا کہ پاکستان میں 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے یعنی کے 20 کروڑ آبادی میں 13 کروڑ کو ویکسین نہ لگنے کے باوجود مساجد داخلے پر پابندی لگا دی گئی.

Comments are closed.