میتھیو ہیڈن قرآن شریف کا ترجمہ پڑھتے ہیں، محمد رضوان
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے ریکارڈ ساز وکٹ کیپر بیٹرکا کہنا ہے کہ ہم جب نماز پڑھتے تو میتھیو ہیڈن ہمیں باجماعت نماز کی ادائیگی کرتے دیکھتے تھے، میتھیو ہیڈن قرآن شریف کا ترجمہ پڑھتے ہیں، محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں ایسے ہی چیزیں ڈالیں.
محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمے دارے نبھانے والے آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن کیساتھ اپنے تعلقات اور انہیں قرآن شریف کا تحفہ دینے سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز نے بتایا کہ ہم کھلاڑی جب نماز ادا کرتے تھے تو میتھیو ہیڈن ہمیں باجماعت نماز کی ادائیگی کرتے دیکھتے تھے، وہ ہم سے اس موضوع پر سوال کرتے تھے.
محمد رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف کا تحفہ دینے کے حوالے سے بتایا کہ
جب ہم اپنے لیے کسی چیز کو پسند کریں تو پھر دوسروں کیلئے بھی اسی چیز کا انتخاب کرنا چاہیئے۔
میں نے ایک شخص سے قرآن منگوایا تھا، جب مجھے قرآن شریف ملا تو میں میتھیو ہیڈن کے کمرے میں چلا گیا اور انہیں وہی قرآن بطور تحفہ دیا، میتھیو ہیڈن کو ان کی جانب سے دیا گیا قرآن شریف کا تحفہ بہت پسند آیا۔
انھوں نے کہا کہ اب بھی سابق بیٹنگ کوچ سے بات چیت ہوتی ہے اپنے تحفے سے متعلق ان کا کہنا ہوتا ہے کہ تو وہ اکثر قرآن شریف کا ترجمہ پڑھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران میتھیو ہیڈن نے پاکستانی کھلاڑیوں کے رویے خاص کر کھلاڑیوں کی جانب سے باقاعدگی سے نماز پڑھنے کی کافی تعریف کی تھی۔
دوسری جانب پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ دوستانہ تعلقات کی وجہ سے آسٹریلوی کوچ میتھیو ہیڈن کو پاکستانی شائقین کرکٹ کی بھی خوب داد ملی.
Comments are closed.