وزیراعظم عمران اور ایرانی صدرکا دہشتگردی کےخلاف قریبی تعاون پراتفاق
اسلام آباد( زمینی حقائق) وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماو ں کا دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیز میں رابطے مربوط بنانے پر بھی اتفاق کیا
ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماوٴں نے پاک ایران باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات کی جب کہ وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر نے دوطرفہ باہمی تعلقات کی اہمیت کو دہرایا۔
وزیراعظم عمران خان کے جلد دورہ ایران کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی،دونوں رہنماوٴں نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیز میں رابطے مربوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر کو بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے متعلق امور پر اعتماد میں لیا،حالیہ دنوں دہشتگردی واقعہ میں 27ایرانی گارڈز کے جاں بحق ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان موجودہ صورتحال مذاکرات کے ذریعے بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کررہا ہے اور موجودہ حالات میں برادر ملک ایران کا کردار بہت اہم ہے۔
وزیراعظم نے ایرانی قیادت کی طرف سے مسلسل مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی اصولی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران 2 ہمسائے اور برادر ملک ہیں جن کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی قریبی تعلقات ہیں۔
ایرانی صدر نے کہادونوں ممالک کے خطے میں امن و استحکام اور معاشی ترقی کے حوالے سے مرکزی کردار رہے گا۔