مری میں اموات برفباری نہیں حکومتی غفلت سے ہوئیں، مریم نواز

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مری میں سڑکوں پر پھنس کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کو حکومت کی نااہلی اور مردہ ضمیر ہونا قرار دیاہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعے نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔

http://

مریم نواز نے کہا ان واقعات پر حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ مردہ ضمیر حکومت بہت پہلے مر چکی ہے، اللہ تعالی مرحومین اور ان کے لواحقین اور پاکستان پر اپناخصوصی رحم فرمائے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومتوں کا کام صرف سیاح گننا نہیں ان کی حفاظت کرنا ہوتاہے، مریم نواز نے کہا پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ مری میں اموات برفباری نہیں حکومتی غفلت سے ہوئیں، مریم نواز نے کہا شہباز شریف کے بوٹوں اور خدمت کا مذاق اُڑانے والا اپنے محل میں بیٹھا اپنی گرتی ہوئی حکومت بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

http://

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ تھوڑا سا بھی احساس ہے عوام کا یا رحم سے بالکل دل عاری ہے؟ اللّہ سے ڈر نہیں لگتا؟

Comments are closed.