مری برفباری میں پھنس کر جاں بحق ہونے والوں کے نام
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) مری میں برفباری میں پھنسے افراد کی اموات 22 ہو گئی ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مری میں برفباری کے دوران ہونے والی اموات کی تعداد 22 ہو چکی ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ روڈ بند ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
مری میں صبح جب شہریوں نے برفباری میں پھنسی گاڑیوں کے دروازے کھولنے کی کوشش کی تو کئی گاڑیوں میں سیاح بے ہوش تھے یا پھر ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔
ریسکیو حکام نے مری میں جاں بحق ہونے والوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا۔
مری افسوسناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی کا تعلق تلہ گنگ سے ہے اے ایس آئی نوید اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں سمیت برف باری میں جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے وہ تھانہ کوہسار اسلام آباد میں تعینات تھے۔
مری میں جاں بحق ہونے والوں میں گوجرانوالہ کے 31 سالہ اشفاق ولد یونس، لاہور کے 31 سالہ معروف ولد اشرف شامل ہیں، ایک شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے.
اسی طرح 46 سال کے محمد شہزاد ولد اسماعیل اور 35 سال کی مسز شہزاد عمران اور ان کے 2 بچوں کی بھی موت واقع ہوئی ہے، 21 سال کے محمد بلال ولد غفار بھی ، 24 سال کے محمد بلال حسین ولد سیدغوث کی بھی موت ہوئی ہے۔
مرنے والوں میں زاہد ولد ظہور عمر 27 سال کمال آباد گاڑی کیری بولان، اشفاق ولد یونس عمر 31 سال گوجرانوالہ کار نمبر LEA-9312، معروف ولد اشرف عمر 31 لاہور کار نمبر LEA-9312، نامعلوم مرد عمر 30 لاہور کار LEA-9312، نوید اقبال ولد مراقب اے ایس آئی اسلام آباد پولیس عمر 49 ، اہلیہ نوید اقبال عمر 43 سال اور ان کے چار بیٹیاں دو بیٹے کار نمبر 483 شامل ہیں۔
دیگر میں اسد ولد زمان شاہ عمر 22 ، مردان، محمد بلال ولد غفار عمر 21 مردان، محمد بلال حسین ولد سید غوث خان عمر 24 کراچی کار نمبر VXR-424،
محمد شہزاد ولد اسماعیل عمر 46 راولپنڈی، اہلیہ مسز شہزاد عمر 35 سال اور ان کے دو بچے بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔
Comments are closed.