جاوید لطیف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی نئی تاریخ دید ی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی نئی تاریخ دید ی ہے وہ اس سے پہلے بھی نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ دے چکے ہیں۔
جاوید لطیف نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں یہ دعویٰ کیا کہ نواز شریف اب مہینوں نہیں بلکہ ہفتوں کے اندر پاکستان میں نظر آئیں گے تاہم جب انھوں نے واپسی کی نئی تاریخ کاواضح تعین نہیں کیا۔
جاوید لطیف نے دعویٰ کیاکہ 23 مارچ 2022ء سے پہلے حکومت پر سے اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ اٹھ جائے گا، ان کا عندیہ یہی تھاکہ یہ ہاتھ اٹھنے کے بعد نوازشریف واپسی کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا سن کر حکومت کے ہاتھ پاوں پھولے ہوئے ہیں، عمران خان بتائیں کہ ن لیگی قائد کی واپسی کا راستہ کون بنارہا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ کیا کوئی پاکستانی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہے؟ پی ٹی آئی کے خلاف ہر شخص احتجاج کررہا ہے،تاہم اس دوران ہی پروگرام میں شامل وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا کہ نوازشریف وطن واپس نہیں آنا چاہتے ہیں، ان کو واپس لایا جائے گا۔
واضح رہے اس سے قبل بھی جاوید لطیف نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے کئی ماہ قبل کہہ چکے ہیں کہ وہ رواں سال واپس آئیں گے تاہم اس بیان کی مریم اورنگزیب، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ نے تردید کردی تھی۔
Comments are closed.