بھارتی اداکار سلمان خان کو سانپ نے ڈس لیا، اسپتال منتقل کرنا پڑا

اسلام آباد( ویب ڈیسک)بھارتی اداکار سلمان خان کو سانپ نے ڈس لیا، اسپتال منتقل کرنا پڑا ہے،سلمان خان ان دنوں فیملی سمیت اپنے فارم ہاوس پر تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ بھارتی فلموں کے ہیروسلمان خان کو سانپ کی طر ف سے ڈسنے کا واقعہ 25 دسمبر کو رات گئے 3 بجے سلمان خان کے پنویل کے فارم ہاؤس میں پیش آیا۔

بتایا گیاہے کہ سلمان خان کو سانپ نے اس وقت ڈسا جب وہ ایک جگہ بیٹھے اپنے دوستوں سے بیٹھے بات کررہے تھے اور انہیں اچانک ہاتھ میں سوئی چبھنے کا احساس ہوا۔

سلمان خان کو ڈسنے والے سانپ کو ان کے دوست نے دیکھا اور مدد کے لیے چیخنا شروع کردیا، بعد ازاں اداکار کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے ابتدائی طورپر سلمان خان کو ضروری ادویات استعمال کرانے کے بعد چند گھنٹوں تک ان کی حالت کا جائزہ لیا گیا اور پھر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے بھارتی اداکار سلمان خان کو ایک دن اسپتال رکھنے کے بعد آج صبح انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے جس کے بعد وہ واپس اپنے فارم ہاؤس واپس چلے گئے۔

بتایا گیاہے کہ سلمان خان کو جس سانپ نے ڈسا وہ زہریلا نہیں تھا اس وجہ سے اداکار کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں ہوا،سلمان خان کو ڈاکٹروں نے فارم ہاؤس میں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ انڈین اداکار سلمان خان 27 دسمبر کو 56 ویں سالگرہ منارہے ہیں جس میں ان کے گھروالے اور چند قریبی دوست ہی شریک ہوں گے اسی لئے یہ لو گ فارم ہاوس پر ہیں۔

Comments are closed.