افغانستان میں انسانی بحران جنم لے رہاہے، سیکرٹری جنرل او آئی سی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی غیر معمولی کانفرنس اتوار کو اسلام آباد میں ہو رہی ہے غیرملکی مندوبین کی آمد شروع ہوگئی.
او آئی سی کانفرنس کے موقع پر شاہراہ دستور اور غیر ملکی مہمانوں کے راستے کے ساتھ جڑواں شہروں کے تمام اہم مقامات کو سجادیاگیا ہے۔
او آئی سی کے وزرائے خارجہ اور دیگر معزز شخصیات کے استقبال کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔یہ کانفرنس سعودی عرب نے بلائی ہے.
اس موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے تنظیم کے خصوصی اجلاس کو تمام اسلامی ملکوں کے لئے ایک اہم فورم قرار دیاہے.
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ کی گفتگو کا ترجمہ pic.twitter.com/4kzB4Oqx6y
— Mehboob ur Rehman Tanoli (@MehboobTanoli) December 17, 2021
ان کا کہنا ہے کہ او آئی سی کانفرنس میں افغانستان کے عوام کے لئے امداد کی فراہمی کے طریقوں کی تلاش پرغوروخوض کیاجائے گا.
حسین ابراہیم طہٰ نے کہا کہ افغانستان میں
ایک انسانی بحران جنم لے رہاہے جس سے قبل از وقت نمٹنے کی ضرورت ہے اور کانفرنس اس پر غور کرے گی.
حسین ابراہیم طہٰ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے سترہویں غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پراپنی آمد کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگوکر رہے تھے.
انہوں نے اس اقدام کو سراہا کہ پاکستان نے اسلامی ملکوں کو افغان بھائیوں کی امداد کے طریقوں پر غوروخوض کے لئے ایک اورموقع فراہم کیاہے.
افغانوں کو شدیدموسمی حالات ،بھوک اورخراب اقتصادی صورتحال کاسامناہے۔سیکرٹری جنرل نے امیدظاہر کی کہ پاکستان افغانستان کی بہتری کے لئے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اپنا نمایاںکرداراداکرتارہے گا۔
اس سے قبل اسلامی ممالک تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ اوآئی سی کے سترہویں غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آبادپہنچ گئے جس میں افغانستان کی صورتحال پرغورکیاجائے گا۔اسلام آباد پہنچنے پراطلاعات ونشریات کے وزیرمملکت فرخ حبیب نے ان کاگرمجوشی سے خیرمقدم
Comments are closed.