صحافیوں کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا، ربجا
اسلام آباد( پریس ریلز)صحافیوں کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا، ربجا کی ایگزیکٹو باڈی اور گورننگ باڈی کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا،ربجا کے صدر سردار شوکت محمود نے باہمی اتحاد اور مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زوردیا۔
راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر سردار شوکت محمود کی صدارت میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تنظیم کی ایگزیکٹو باڈی اور گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا،نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری مرتضی ملک نے ادا کیئے۔
صدر ربجا سردار شوکت محمود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافی برادری کو میڈیا کے موجودہ مخدوش صورتحال اور سنگین چیلنجز کو مد نظر رکھتے باہمی اتحاد کے زریعے مشترکہ جدوجہد کرنی پڑیگی۔ انھوں نے کہا میڈیا پروٹیکشن بل عمران خان حکومت کا اہم کارنامہ ہے۔
انھوں نے ایڈیٹرز فوٹو گرافرز اور ویڈیو جرنلسٹس کو صحافی کٹیگری سے اخراج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ تومیڈیا انڈسٹری میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں انکو فوری طور بل میں ترمیم کرکہ جرنلسٹس کیٹگری میں شام کیا جائے۔
سردار شوکت محمود نے کہا ملک میں جسکی لاٹھی اسکی بھینس کا قانوں چل رہا ہے، ضروری ہے کہ ملک کے امیر اور با اختیارطبقے کوبھی قانون کا تابع اور جواب دہ بنانے کیلئے قانونی سازی کی جائے ، انھوں نے مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت پرزوردیا۔
سردار شوکت محمود نے کہا کہ ربجا اپنے ساتھیوں کے حقوق دلانے اور معاشی قتل عام کے خلاف جدوجہد نئی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھائے گی۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کرکے مسائل سے آگاہ کریں گے۔
علاقائی اخبارات کوحجم اور اشاعت کے مطابق اشتہارات دیئے جائیں، سردار شوکت محمود
سردار شوکت محمود کہا کہ ملک کا آئین تمام شہریوں کو برابر حقوق دیتا ہے صوابدید کے نام پر رشوت سفارش اور پسند و ناپسند کے زریعے قومی وسائل کی بندر بانٹ کسی صورت قبول نہیں ہے ۔
ربجا کے صدر نے علاقائی اخبارات کو انکے حجم اور اشاعت کے مطابق میڈیا دیا جائے اورپچیس فیصد مختص کوٹہ پر مکمل عملدرامد کیا جائے تاکہ ریجنل میڈیا کے ساتھ وابستہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مبینہ معاشی قتل عام/فاقہ کشی کا خاتمہ ہوسکے۔
تنظیم کے جنرل سیکرٹری مرتضی ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ جملہ صحافی تنظیموں کو ایک دوسرے کو فتح کرنے کے بجائے ایک جوائنٹ ایکشن کمیٹی بناکر ورکرز کے حقوق کے لیئے نئے عزم کے ساتھ جدوجہد کاآغاز کرنا ہوگا۔
صحافی تنظیمیں ایک دوسرے کو فتح کرنے کی بجائے جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنائیں، مرتضیٰ ملک
اجلاس میں تنظیمی اتحاد کے حوالے سے جنرل سیکرٹری مرتضی ملک کی سربرائی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ،ربجا ممبران کو واجبات کی عدم ادائیگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیاکہ علاقائی اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں صحافیوں کی مختلف منتخب تنظیمات کے ساتھ روابط کو مذید مستحکم کرنے اور صحافی برادری کے فوری حل طلب مسائل کے حل کے مشترکہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلے مطابق نئی ممبر شب بھی اوپن کر دی گئی ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ تنظیم کے نئے کارڈ کے اجراء کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ،اجلاس میں تنظیم کے انتخابات مشاورتی کمیٹی کی تجویز کے مطابق جلد کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں تنظیم کے نائب صدور آصف ملک،نٹار تبسم،سید ظاہر شاہ ،جوائنٹ سیکرٹریز ارشد یوسفزئی،عامر لاشاری،رازق محمود بھٹی،عتیق خان ، حاجی وحید اسد چوہدری،وقار چوہدری نعیم قریشی ، بابر حسین، نعمان بشیر،آصف شاہ،یاسر عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔
Comments are closed.