فراش ٹاون میں ترقیاتی کاموں کو بریک لگ گئی، سڑک اکھڑی رہ گئی

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)فراش ٹاون میں ترقیاتی کاموں کو بریک لگ گئی، سڑک اکھڑی رہ گئی،گلیاں پکی کرنے کا کام2ماہ سے ادھورا پڑا ہوا ہے۔

اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے نے اپنے ماڈل ویلج کو نظر انداز کردیاہے خاص کر فراش ٹاون فیز ٹو میں پختہ کرنے کیلئے اکھاڑی گئی سڑک گندا تالاب بن چکی ہے اور دو ماہ کا عرضہ گزر جانے کے باوجود اس پر کام شروع نہیں ہوسکا۔

اسلام آباد:فراش ٹاون فیز ون کی سڑک جسے اکھاڑ کر چھوڑ دیا گیا

اہلیان فراش ٹاون کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی راجہ خرم شہزاد نے سی ڈی اے حکام کو سڑک کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن کام تاحال شروع نہ ہوسکا۔

فراش ٹاون میں گلیاں پکی کرنے کا کام بھی رکا ہوا ہے جب کہ سی ڈی اے حکام کی عدم توجہ کے باعث ماڈل ویلج کوڑے کرکٹ کا ڈھیر بنتا جارہاہے متعلقہ حکام کے وعدے کے باوجود کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کوئی انتظام نہیں ہوسکا۔

اسلام آباد: فراش ٹاون کی ایک مارکیٹ کے سامنے کوڑا کرکٹ کا ڈھیر

سی این جی بندش کے باوجود فراش ٹاون میں سوئی گیس بند ہو جاتی ہے کبھی پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ چولہے ٹھنڈے ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے کئی گھروں سے بچے بغیر ناشتہ اسکول جاتے ہیں جب کہ بعض دفاتر والوں کو ناشتہ نہیں مل پاتا۔

فراش ٹاون فیز ون سے داود خان، محمد حفیظ اور دیگر نے متلعہ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ فیز ون میں سڑک اور گلیوں کی پختگی کا کام مکمل کیا جائے ، خاص کر سڑک بند ہونے کے باعث مشکلات کاسامناہے۔

اسلام آباد:فراش ٹاون فیز ون کی گلی نمبر 20جو پختہ ہونے کی منتظر ہے(محمد داود)

اہلیان فراش ٹاون نے امید ظاہر کی ہے کہ رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز واٹر سپلائی اسکیم پر بھی جلد کام شروع کروا دیں گے اور کالونی سے باہرٹیوب ویلز پر جلد کام کاآغاز کردیا جائے گا۔

Comments are closed.