شاہد آفریدی کے پی ایل دوسرے سیزن میں برینڈ ایمبیسڈر برقرار
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق کپتان شاہد آفریدی کشمیر پریمئر لیگ کے دوسرے سیزن میں بھی برینڈ ایمبیسڈر برقرار رہیں گے.
چیئرمین کشمیر پریمئر لیگ ارشد خان تنولی اور شاہد آفریدی کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق شاہد آفریدی نے کہاکہ کشمیر اورکشمیر عوام سے میرا دل کا رشتہ ہے.
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صدر کشمیر پریمئر لیگ عارف ملک بھی موجود تھے، اس موقع پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیر کاز اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔
چیئرمین کشمیر پریمئر لیگ ارشد خان تنولی نے لیگ کی برینڈ ایمبیسڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی سے ،شاہد آفریدی نے نئے چیئرمین ارشد خان تنولی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شاہد آفریدی نے کہاکہ میں ارشد خان تنولی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں،امید ہے انکی سربراہی میں لیگ نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔
شاہد آفریدی نے کہاکہ کشمیر پریمئر لیگ کا پہلا سیزن انتہائی کامیاب رہا۔ اتنی پذیرائی کسی لیگ کو پہلے سیزن میں نہیں ملی۔انھوں نے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میں پہلے سیزن کی طرح دوسرے سیزن میں بھی لیگ کا ایمبیسڈر رہوں گا۔
شاہد خان آفریدی نے کہاکہ کشمیر کاز میرے لیے بہت اہم ہے اور میں اس کاز کے لیے ہمیشہ صف اول میں رہنا چاہتا ہوں، اسی لئے دوسرے سیزن میں بھی ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین کشمیر پریمئر لیگ ارشد خان تنولی نے شاہد آفریدی کہ جانب سے لیگ کا ایمبیسڈر برقرار رہنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔چیئرمین کے پی ایل ارشد خان تنولی نے کہاکہ شاہد آفریدی پاکستان کا ایک بڑا نام ہیں.
انھوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کی لیگ میں دلچسپی لیگ کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے اہم ہے۔ارشد خان تنولی نے کہاکہ ہم سب مل کر کشمیر پریمئر لیگ کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔
اس موقع پر صدر کے پی ایل عارف ملک نے کہاکہ شاہد آفریدی پاکستان کے سٹار ہیں اور انکی لیگ سے وابستگی ہمارے لیے قابل فخر بات ہے۔
Comments are closed.