کامران اکمل کو اکرم خان نے پشاور زلمی کیلئے کھیلنے پر راضی کرلیا

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)کامران اکمل کو اکرم خان نے پشاور زلمی کیلئے کھیلنے پر راضی کرلیا، دو دن قبل ہی ڈائریکٹر پشاور زلمی محمد اکرم نے کامران اکمل کا ردعمل سامنے آنے پر کہا تھا کہ ہم کامران اکمل کو منا لیں گے۔

واضح رہے اسٹار ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں سلو ر کیٹیگری دینے پر ناراض ہو گئے تھے اور کہا تھاکہ سلور کیٹیگری میں کھیلنے سے بہتر ہے میں دستبردار ہو جاوں تاکہ میری جگہ کسی نوجوان کو کھلالیں۔

کامران اکمل نے اپنے یو ٹیوب چینل پر یہ بھی کہا تھا کہ میری کارکردگی گولڈن کیٹیگری کی بنتی ہے لیکن میں یہ پیسوں کیلئے نہیں کررہا میں عزت کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں جس کے جواب میں محمد اکرم نے کہا تھا کہ ہم ان کو منا لیں گے۔

http://

کامران اکمل کے احتجاج پر گفتگو کرتے ہوئے محمد اکرم کا کہنا تھا ہم ہم کامران اکمل کو مینٹور بنانا چاہتے تھے، ان کو اتنے ہی پیسے ملنے تھے جیتنے بڑی کیٹیگری والے کھلاڑی کو ملتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں پک کیا ہے،انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ کامران اکمل مان جائیں گے۔

اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے لیے سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پر بطور احتجاجاً لیگ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائز کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پی ایس ایل 7 کے لیے پشاور زلمی نے کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں پک کیا.

کامران اکمل نے سلور کیٹیگری میں انتخاب پر بطور احتجاج پی ایس ایل سے احتجاجاً دستبردار ہونے کا اعلان کردیا، کامران اکمل نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ شاید اب ٹیم میں میری ضرورت نہیں رہی.

انھوں نے لکھا مجھے سلورکیٹیگری میں پک کرنے سے اچھا ہے کہ فرنچائز نوجوانوں کو موقع دے۔ انہوں نے کہا کہ جب میری کیٹیگری پلاٹینم سے گولڈ میں آئی تو مجھے حیرانی ہوئی.

پی ایس ایل میں اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر گولڈ کیٹیگری کا مستحق تھا لیکن مجھے سلور میں منتخب کیا گیا، کامران اکمل نے مزید کہا کہ میرا نہیں خیال کہ مجھے پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن کھیلنا چاہیے.

Comments are closed.