پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا
کراچی( زمینی حقائق ڈا ٹ کام) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا،گزشتہ روزکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان نے پہلا میچ جیت لیا تھا.
تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 63 رنز سے جیتا تھا محمد وسیم جونیئر نے 4 وکٹیں حاصل کیں. محمد رضوان نے 78 رنز کی اننگز کھیلی.
آج دوسرا میچ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا پاکستان اپنے اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر چکاہے جب کہ فائنل الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا۔
مہمان ٹیم کے کپتان نکولس پورن نے کہا کہ تین اہم کھلاڑیوں کے کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے سے ٹیم کو دھچکا لگا ہے تاہم امید ہے پاکستان کے خلاف کھلاڑی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔
ٹی20 ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ پہلے ہی انجری کے باعث دورہ پاکستان سے دستبردار ہوگئے تھے، جب کہ تین کھلاڑیوں اور ایک کوچنگ اسٹاف ممبر کا کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
Captains @babarazam258 and @nicholas_47 are geared up for the #PAKvWI T20I series.
The series begins tomorrow 6pm PKT at the National Stadium Karachi. #HumTouKhelainGey pic.twitter.com/bupnhgLtKN— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 12, 2021
ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز شارٹ فارمیٹ میں اچھی ٹیم ہے تاہم ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام میچز جیتنے کی کوشش کرینگے۔
بابر اعظم نے کہاکہ ہوم کنڈیشن مین کھیلنے کے لئے کافی پر جوش ہیں ،میچ ڈے پر اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی ،سینئر اور جونیئرز کا ہمارا اچھا کمبی نیشن ہے، شاہین ،حارث اور رضوان اچھی فارم میں ہیں ،کپتان کو یہ ہی چاہیے ہوتا ہے کہ کھلاڑی فارم میں ہوں۔
اس سے قبل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی 20سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ونڈیز قائد نکولس پوران نے فوٹو سیشن کروایا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے قائد نکولس پوران نے کہا کہ ٹی 20سیریز کے لئے اچھی تیاری کی ہے ،ہماری ٹیم زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے تاہم ٹی 20کرکٹ میں جیتنے کا ہر ٹیم کے پاس موقع ہوتا ہے۔
Comments are closed.