شاہد آفریدی3چھکے کھانے پر شاہین آفریدی پر برس پڑے
لاہور( ویب ڈیسک)شاہد آفریدی3چھکے کھانے پر شاہین آفریدی پر برس پڑے، سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ آپ کی اتنی رفتار ہے تو آپ میں اتنی سمجھ ہونی چایئے۔
میچ کے بعد نجی ٹی وی پر سیمی فائنل میں شکست پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کیچ چھوٹ گیاتو اس کایہ مطلب ہے آپ چھکے کھائیں تو جائز ہیں۔
انھوں نے کہاحسن علی نے کیچ چھوڑا جو ایک بڑی غلطی تھی، لیکن اس کے یہ مطلب نہیں تھا کہ شاہین آفریدی اگلی تین بالوں پر تین چھکے کھا لیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ آپ کی اتنی رفتار ہے تو آپ میں اتنی سمجھ ہونی چاہیے کہ آپ تھوڑا سا باہر بال کر کے یارکر کرتے، انہوں نے کہا کہ میں صاف کہوں گا کہ شاہین نے خراب باولنگ کی ہے، کیچ چھوٹ گیا تو چھوٹ گیا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ کیچ چھوٹنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ہمت ہار جاؤ گے آپ کو کم بیک کرنا چاہیے تھا ایک ہی طرح کی گیندیں پھینکنے اور زور لگانے سے بہتر ہوتا ہے سمجھداری دکھائی جائے۔
واضح رہے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل کے19ویں اوور میں جب آسٹریلوی ٹیم کو 10 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے تو حسن علی نے شاہین کی گیند پر میتھیو ویڈکا کیچ چھوڑ دیا تھا۔
، جس کے بعد شاہین نے تین بالوں پر تین چھکے کھا کر سکور پورا کرا دیا او ر یوں پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی جب کہ آسٹریلیا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔
Comments are closed.