نیشنل ٹی ٹوئنٹی، سندھ نے بلوچستان کو77رنز سے شکست دے دی
راولپنڈی ( سپورٹس ڈیسک) نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 77 رنز سے ہرا دیا یہ سرفراز احمد کی زیر قیادت سندھ ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی تھی۔
نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے نویں میچ میں جی ایف ایس،176 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی پوری ٹیم محض 98 رنز پرآوٹ ہوگئی،18 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر زاہد محمود کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
بلوچستان کے اوپنرز عبدالواحد بنگلزئی اور امام الحق نے 46 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی تاہم مڈل آرڈر اس مثبت آغاز کا فائدہ نہ اٹھا پائے اور پوری ٹیم 98کے مجموعی سکور پر ہمت ہار گئی۔
عبدالواحد بنگلزئی 29، امام الحق 19، عبداللہ شفیق 8، حارث سہیل 9، سہیل اختر 3، عماد بٹ 1، بسم اللہ خان 12، کاشف بھٹی 5، عمید آصف 4اور عاکف جاوید کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔
سندھ کی طرف سے شاہنواز دھانی نے4، زاہد محمود نے 13 رنز کے عوض 3 جبکہ دانش عزیز نے 23 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رمان رئیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر شرجیل خان اور شان مسعود نے سندھ کو 52 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا،شرجیل خان 3 چھکوں کی مدد سے 34 اور شان مسعود 3 چوکوں کی بدولت 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
خرم منظور بلوچستان کے خلاف لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور 10 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے،کپتان سرفراز احمد نے سعود شکیل کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ پر55 رنز کی شراکت قائم کی،سعود شکیل 4 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
سرفراز احمد نے 25 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انور علی بھی 13 گیندوں پر 22رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،ان کی اننگز میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
سندھ نے مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے، بلوچستان کے خرم شہزاد، کاشف بھٹی اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں اسی پچھ پر بلوچستان کے بیٹسمین جدو جہد کرتے نظر آئے۔
Comments are closed.