نیوز ی لینڈ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ایک روزہ میچز کاسٹیٹس تبدل
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف ایک روزہ میچز اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، ایک روزہ میچز آئی سی سی ورلڈ کپ سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔
The New Zealand team has arrived in Islamabad for their first series in Pakistan in 18 years! 🤩
🎥: @TheRealPCB #PAKvNZ pic.twitter.com/sDrNHPpEaG
— CricWick (@CricWick) September 11, 2021
کیوی ٹیم ڈھاکہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی ہے اسلام آباد پہنچنے پر مہمان ٹیم کا نجی ہوٹل میں کووِڈ ٹیسٹ ہوگا جس کے بعد کھلاڑی اپنی ٹریننگ شروع کریں گے۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر مہمان ٹیم کو پریکٹس کی اجازت ملے گی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو انٹر اسکواڈ میچ شیڈول ہے۔
پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو ہو گا،سیریز کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 25، 26 اور 29 ستمبر، یکم اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے میچز راولپنڈی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور میں ہوگی،ذرائع کے مطابق ڈی آر ایس نہ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں نے ایک روزہ میچز کو آئی سی سی ورلڈ کپ سیریز کی بجائے دو طرفہ سیریز میں تبدیل کردیاہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹ بورڈز نے باہمی مشاورت سے ایک روزہ میچز کی حثیت تبدیل کی ہے اور اس کی وجہ ڈی آر ایس نہ ہونا قرار دیاگیاہے۔
Comments are closed.