سعودی اقامہ ہولڈرز پاکستانیوں کو مزید انتظار کی سولی پر لٹکا دیا گیا

ریاض (زمینی حقائق ڈاٹ کام )سعودی عرب نےبیرون ملک پھنسے سعودی اقامہ ہولڈرز کو سعودیہ واپسی کی اجازت دینے کی بجائے اقاموں اور ویزوں کی مدت میں مزید توسیع کر دی۔

سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں کے باعث سعودی عرب واپس جانے سے قاصر تارکین وطن کیلئے اہم ریلیف کا اعلان سعودی محکمہ پاسپورٹ کی طرف سے
کیا گیا ہے.

بیرون ممالک پھنسے غیر ملکیوں کے اقاموں، وزٹ اور خروج و عودہ( ایگزٹ ری انٹری) ویزوں کی مدت میں مزید توسیع کی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ یہ توسیع خودکار نظام کے تحت بغیر فیس چارج کیے گئے 30 نومبر تک ہوگی۔

بتایا گیا ہے کہ کورونا وبا کے پھیلاو کی وجہ سے عائد کئی سفری پابندیوں کے تاحال نہ ہونے والے خاتمے کی وجہ سے پریشان حال تارکین وطن کو سعودی حکومت نے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا۔

پابندی کے باعث سعودی عرب کی جانب سے بیرون ممالک سے شہریوں کی مملکت براہ راست آمد پر عائد پابندی کی وجہ سے چھٹی پر پاکستان آئے ہزاروں پاکستانی مملکت واپس جا کر ڈیوٹی جوائن کرنے سے قاصر ہیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے یقین دہانی کروائی جا رہی ہے کہ سفری پابندیوں کی وجہ سے مملکت واپس آنے سے قاصر محنت کش تارکین وطن کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

سعودی خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ 25 ربیع الثانی 1443ھ مطابق 30 نومبر 2021 تک ویزوں اور اقاموں میں توسیع کسی فیس یا مقابل مالی کے بغیر خود کار نظام کے تحت کررہا ہے۔

وزیرخزانہ نے کورونا وبا سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کی قومی پالیسی کے تحت اقاموں اور ویزوں میں توسیع کے احکام جاری کیے پالیسی کا مقصد مقامی اور غیرملکیوں کو مالیاتی و اقتصادی مسائل سے ممکنہ حد تک بچایا جائے۔

بیرون مملکت موجود ان وزیٹرز کے زیارۃ ویزوں میں توسیع 30 نومبر 2021 تک کی جارہی ہے جہاں وہ کورونا وبا کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں اور وہاں سے انہیں مملکت آنے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے حال ہی میں پاکستان سے سعودی عرب کیلئے براہ راست پروازوں کے آغاز کی اجازت دے دی تھی، تاہم ان پروازوں میں صرف وہی لوگ سعودی عرب جا سکتے ہیں کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے کے بعد بیرون ملک گئے ہیں۔

Comments are closed.