جمیکا، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو109سے ہرادیا، ٹیسٹ سیریز برابر
جمیکا :پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو109 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کردی ہے ، شاہین شاہ نے میچ میں10وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 219 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، کچھ دیر بارش نے میچ روک کر پاکستان کی اعصاب کا امتحان لیا تاہم بعد میں موسم پھر بہتر ہوگیا۔
پانچویں روز ویسٹ انڈیز نے 49 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز کا آغاز کیا تاہم کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم نہ سکا اور یکے بعد دیگر وکٹیں گرتی رہیں، جیسن ہولڈر 47 اور کپتان کریگ بریتھ ویٹ 39رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں6وکٹیں لینے والے شاہین شاہ آفریدی نے دوسری اننگز میں بھی4 وکٹیں لے کر میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں،نعمان علی نے 3 اور حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
شاہین شاہ کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں18وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کے علاوہ مین آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا،فواد عالم نے سنچری بنا کر پہلے پاکستان کے مجموعی سکور کو 302تک پہنچایا تھا۔
اس سے قبل چوتھے دن پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دیا اور ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر 49 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 51 رنز کے عوض 6 ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ محمد عباس نے 3 وکٹیں لیں اور ایک وکٹ فہیم اشرف کے حصے میں آئی۔
میزبان ویسٹ انڈیز کی جانب سے کروما بومر 37، جرمین بلیک ووڈ 33 اور جیسن ہولڈر 26 رنز کے ساتھ پاکستانی بولرز کا مقابلہ کرسکے جبکہ دوسرا کوئی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔
چوتھے دن جب جمیکا ٹیسٹ کا اختتام ہوا تب ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنا ئے ہیں ، کریگ بریتھ ویٹ 17 اور الزاری جوزف 8 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے جیت کے لیے مزید 280 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو سیریز برابر کرنے کے لیے 9 وکٹیں لینی ہیں پانچویں دن اگر موسم نے مداخلت نہ کی تو امکان ہے کہ ٹیسٹ کا فیصلہ ہو جائے گا۔
پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا ،پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں عمران بٹ 37، کپتان بابر اعظم 33، عابد علی 29 اور اظہر علی 22 رنز بنا ئے۔
ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف نے 2، 2 وکیٹں حاصل کیں جبکہ کائل میئرز اور کریگ بریتھ ویٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز فواد عالم کی سنچری کی بدولت9وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز پہ اننگز کے خاتمے کااعلان کردیا جواب میں میز بان ٹیم کے 3کھلاڑی 39رنز پر آوٹ کرلئے۔
تیسرے دن پاکستان نے 212رنز چار کھلاڑی آوٹ پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا17رنز کے اضافے کے بعد فہیم اشرف 24رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، کچھ دیر بعدمحمدرضوان بھی 31رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
نعمان علی صفر پر ہی آوٹ ہوئے جب کہ حسن علی اور فواد کے درمیان36رنز کی پارٹنر شپ کا اختتام حسن علی کے رن آوٹ ہونے پر ہوا ، انھوں نے14رنز بنائے نویں آوٹ ہونے والے شاہین شاہ تھے۔
کپتان بابر اعظم نے اننگز جب ڈیکلئر کی تو فواد عالم 124رنز پر ناٹ آوٹ واپس آئے۔ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام تک39رنز بنائے اور اس کے 3کھلاڑی آوٹ ہوئے ، جن میں کپتان برائیویٹ ، چیس اورپاول شامل تھے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 2اور فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا، اس سے قبل دوسرا روز بارش کی نذر ہو گیا اورایمپائرز نے کئی بار پچھ کا معائنہ کیا اور آخری بار دونوں کپتانوں کو بلا کر فیصلے سے آگا ہ کردیاگیا۔
Pakistan captain @babarazam258 reviews the two-match ICC World Test Championship series #WIvPAK#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/Md6FNWgzld
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 24, 2021
دوسرے دن کا کھیل نہ ہونے کے باعث پاکستان تیسرے دن دوبارہ212رنز 4کھلاڑی آوٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کرے گا، یہ بھی فیصلہ کیا گیاہے کہ تیسرے دن کا کھیل آدھاگھنٹہ پہلے شروع ہو گا اور موسم ٹھیک رہا تو98اوورز کا کھیل ہو گا۔
جمیکا میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔
پاکستان ٹیم کا آغاز حسب سابق تباہ کن تھا صرف 2 رنز پر پاکستان کے 3 بیٹسمین آوٹ ہو گئے، پہلے ہی اوور میں اوپنر عابد علی ایک رن بنا کر کیمار روچ کو وکٹ دے بیٹھے.
اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ عمران بٹ بھی ایک رن بنا کر آؤٹ چلتے بنے اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور فواد عالم کے درمیان سنچری پارٹنر شپ نے پوزیشن بہتر کی.
دونوں بیٹسمینوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں بابر اعظم 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فواد عالم نے 76 رنز اسکور کیے اور وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
خراب روشنی کے باعث جب پہلے دن کھیل ختم کیا گیا تو پاکستان نے 4 وکٹوں پر 212 رنز بنائے تھے محمد رضوان 22 اور فہیم اشرف 23 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے 3 اور جیڈن سیلز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھاکہ پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے.
پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور یاسرشاہ کی جگہ نعمان علی کو شامل ہیں
میزبان ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔