چھ شہروں سے سکردو کی براہ راست فلائٹس، ملتان سے بھی آغاز ہوگیا
فوٹو: فائل
ملتان ( زمینی حقائق ڈاٹ کام )سیاحوں اور گلگت بلتستان والوں کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی ہے اور پی آئی اے نے ملتان سے بھی اسکردو کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔
ملتان سے اسکردو پہلی پرواز کے ذریعے 167 مسافر اسکردو کے لیے روانہ ہوئے ، اس موقع پر مسافروں میں بہت جوش و خروش دیکھنے کو ملا خاص کر سیر کیلئے بلتستان جانے والے بہت پرتجسس تھے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کے آغاز سے جنوبی پنجاب کی عوام کو شمالی علاقے تک براہ راست رسائی ہو گی ، پی آئی اے اب چھ شہروں سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازیں چلا رہا ہے۔
Another historic first for the national flag carrier. Operated 6 flights to Skardu in a day, first time in aviation history. #PIA stays committed to promote tourism to one of the most beautiful places in the universe. Thanks to GOP, MinofAvn & local admin for support. pic.twitter.com/obMOeyHHym
— Air Marshal Arshad Malik HI(M) (@ammalik76yahoo1) July 24, 2021
ملتان کے علاوہ سکردو کیلئے اسلام آباد، کراچی، لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ سے براہ راست پروازیں چلائی جارہی ہیں اور اب اس ملتان کابھی اضافہ ہو گیاہے۔
ذرائع کے مطابق سی ای او پی آئی اے کی خصوصی ہدایات پر مقامی اعلیٰ عہدیداران نے مسافروں کو ملتان ایئر پورٹ پر خصوصی طور پر الوداع کہا اور مسافروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
واضح رہے ان دنوں گلگت بلتستان میں سیاحت عروج پرہے اور گزشتہ چند ہفتوں میں لاکھوں ملکی و غیر ملکی سیاح پاکستان کی ان جنت وادیوں کا رخ کررہے ہیں اسی لئے پی آئی اے نے بھی مختلف شہروں سے پروازیں شروع کی ہیں۔