خیبر پختونخواہ، 2قبائلی اضلاع میں آج عید الالضحیٰ منائی جارہی ہے
فوٹو: فائل
باجوڑ(زمینی حقائق ڈاٹ کام)خیبر پختونخوا ہ میں چھوٹی عید کی طرح عید الالضحیٰ پر بھی دو عید یں منانے کی روایت برقرار ہے اور آج باجوڑ اور مہمند کے اضلاع میں عید منائی جارہی ہے۔
صوبے کے قبائلی اضلاع باجوڑ اور مہمند میں 2 عیدیں منانے کی روایت برقرار رکھی گئی ہے اور کچھ علاقوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے تو دیگر علاقوں میں کل عید منائی جائے گی۔
ضلع باجوڑ کی تحصیل ناوگئی اور ماموند میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے، لوگوں کی طرف سے نمازِ عید ادا کرنے کے بعد جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔
باجوڑ کے کچھ علاقوں میں بڑی عید منائے جانے کے باوجود بھی ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار، برنگ اور سالار زئی میں کل عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔
دوسری طرف ضلع مہمند کی تحصیل خویزئی، تحصیل صافی، تحصیل بائزئی صافی اور امبار کے علاقوں میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے یہ لوگ سعودی عرب کے ساتھ عید مناتے ہیں۔
باجوڑ کی طرح مہمند کی تحصیل یکہ غنڈ ، پڑانگ غار اور ہیڈ کوارٹر غلنئی کے لوگ بھی ملک کے دیگر شہروں کی طرح کل عید الاضحیٰ منائیں گے۔