دادی اور 2 بچوں کو گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا، ملزم گرفتار

0

ایبٹ آباد (شکیل تنولی ) تھانہ ڈونگا گلی چوکی شانگلہ گلی کی حدود سمبر سیر عربی میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے اور پڑوسی نے چھریوں کے وار کرکے دو معصوم بچوں اور ان کی دادی کے گلے کاٹ کر قتل کر دیا.

ملزم نے مقتول بچوں کی ماں کو بھی شدید زخمی کردیا ،پولیس نے واقعہ کی اطلاع پرنعشوں کے پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے.

ایس ایس پی ہیڈکوارٹر ملک اعجاز خان نےسرکل ڈی ایس پی گلیات جمیل الرحمان قریشی ، اور ایس ایچ او ڈونگا گلی علی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں میڈیا کو تہرے قتل کی واردات پر بریفنگ دی.

ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میں معین ولد افضل نے اپنے پڑوسی عامر عباس کے گھر پر دستک دی اور ختم پڑھانے کے لئے کھانا پکانے کے لئے دیگچہ مانگا.

ملزم پولیس کی حراست میں


اس دوران جب 75سالہ تاج بی بی بیوہ یونس نے دروازہ کھولا تو وہ انکے پیچھے پیچھے کچن میں داخل ہوا اور چھری کے وار کرنا شروع کر دیئے ،اسی اثنا میں ضیف خاتون کی بہو کے کمرے میں داخل ہوا اور افشاں بی بی زوجہ عامر عباس کو بھی چھری کے وار سے زخمی کر دیا.

شور شرابے پر چھوٹے بچے غازیان عمر 5 سال اور ذیشان عمر تین سال کے بھی گلے کاٹ کر قتل کر دیااور موقع سے فرار ہو گیا پولیس کو زخمی خاتون افشاں بی بی زوجہ عامر عباس نےواردات سے متعلق بیان میں تفصیلات بتائیں.

افشاں ایمرجنسی وارڈ بے نظیر سنٹرل ہسپتال راولپنڈی میں پہنچائی گئیں جہاں انھوں نے اپنے بیان میں سارا ماجرہ سنایا کہ ملزم نے ان کے گھر رات گیارہ بجے داخل ہوا اور تینوں قتل کئے.

پولیس کے مطابق خاتون کا خاوند راولپنڈی میں تندور کا کام کرتا ہے ، پولیس نے زخمی خاتون کے بیان پر زیر دفعہ 302/324/458/328A کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے.

پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں
ایس ایس پی ہیڈکواٹر کا کہنا تھا کیس کی تفتیش جاری ہے تمام پہلوؤں کو زیر غور لایا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.