یو سی تھوہا محرم خان سڑک کیلئے خصوصی گرانٹ منظور
تلہ گنگ ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے یونین کونسل تھوہا محرم خان شہر سے ڈیرہ چیف آف اعوان ملک صفدر علی اعوان تک 6 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کیلئے خصوصی گرانٹ جاری کر دی .
چیف آف اعوان پاکستان ملک صفدر علی اعوان نے میڈیا کو جاری بیان میں مزکورہ سڑک کیلئے فنڈز ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑک کی فنڈز کااجراء کرکے پرویز الہٰی نے ایک بار پھر اس علاقے کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یونین کونسل تھوہا محرم خان کی اس سڑک کی تعمیر سے مقامی لوگوں کا ایک دیرینہ مسلہ حل ہونے جارہاہے اور خصوصی گرانٹ کی منظوری میں صوبائی وزیر عمار یاسر کا اہم کردار بھی شامل ہے۔
ملک صفدر علی اعوان نے کہا کہ ہم عمار یاسر ، چچا ممتازاور علاقے کے چند دیگر معزز کا کردار بھی اس حوالے سے اہم رہاجنھوں نے سڑک کی تعمیر پر زور دیا اور اسے لوگوں کی اہم ضرورت قراردیتے رہے۔
چیف آف اعوان برادری پاکستان نے کہا کہ پنجاب کی ترقی میں چوہدری پرویز الٰہی کا بہت بڑا کردار ہے اور انھوں نے ہمیشہ عوام کی ترجمانی کی اور ناموس رسالت، ناموس صحابہ کرام کا اہم بل بھی اسمبلی سے منظور کرا یا۔
ملک صفدر اعوان نے علاقہ کے صوبائی وزیر عمار یاسر، چچا ممتاز اور دیگر معززین علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے کوششوں کو سراہا اور ان سب کو مبارکباد دی۔