ایبٹ آباد یونیورسٹی اور ٹریفک پولیس کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
ایبٹ آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ایس ایس پی ٹریفک نے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کادورہ کیا اور ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ایبٹ آباد ٹریفک وارڈن پولیس کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے.
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ہزارہ میر ویس نیاز کی ہدایات پر ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نےایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی ڈاکٹر طاہر عرفان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر محمد نعیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر حسن جہانگیری، رجسٹرار افتخار حسین، اے ایس پی ڈاکٹر خدیجہ عمر اور ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر سید فاروق شاہ بھی موجود تھے۔
ایبٹ آباد ٹریفک پولیس اور ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کو خصوصی اپلیکیشن بنا کر دے گی.
اپلیکیشن کے زریعے مستقبل میں پبلک کو ڈرائیونگ لائسنس کے اصول، ٹریفک کے دیگر معاملات اور آن لائن شکایات درج کرانے میں آسانی ہوگی۔اس کے علاوہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹریفک وارڈن پولیس کے عملے کو مختلف امور پر ٹریننگ دے گی.
ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء و طلبات ٹریفک پولیس کے ساتھ انٹرن شپ میں بھی حصہ لیں گے اور عوام ٹریفک اصولوں کی آگائی کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر مختلف سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں باہمی معاونت سے کام کریں گے۔