سعودی عرب جانے والوں کیلئے اسٹرازنیکا اور فائزر ویکسین کی منظوری
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب جانے والے اسٹرازنیکا اور فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسٹرازنیکا اور فائزر ویکسین کی منظوری دیدی گئی ہے، آج سے سعودیہ جانے والے 18 سال سے زائد عمر افراد یہ ویکسین لگوا سکیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ سعودیہ کام کیلئے جانے والے حضرات اپنی دستاویزات دکھا کر اسٹرازنیکا ویکسین لگوا سکتے ہیں ، یہ بات خوش آئندہے کہ پاکستان میں کورنا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہو رہی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی منظور شدہ ویکسین دنیا میں تسلیم کرانے کو یقینی بنائے تاکہ دوسرے ممالک کاسفر کرنے والوں کو آسانی ہو۔
ڈاکٹر فیصل مبارک نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او کی منظورشدہ ویکسین کے حوالے سے سعودیہ سے گفتگو جاری ہے، فی الحال سائنوویک اور سائنو فام سعودی عرب کی منظورشدہ ویکسین فہرست میں شامل نہیں ہیں۔