سزا یافتہ سلمان بٹ کی لاٹری نکل آئی، لاہو ر قلندر ٹیم میں شامل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین سلمان بٹ کی لاٹری نکل آئی، لاہو ر قلندر نے محمد حفیظ کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا۔
پاکستان سپر لیگ فرنچائز لاہور قلندرز نے انجرڈ کپتان محمد حفیظ کی جگہ مشہور سلمان بٹ کو جگہ دی تو متعلقہ کرکٹ کے بڑوں نے بھی گرین سگنل کے ساتھ جانے دے دیا۔
اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ پابندی ختم ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آئے اور اچھی کارکردگی دکھائی لیکن ابھی تک کسی بڑے ایونٹ میں شامل نہ ہوسکے تھے۔
وہ گزشتہ 3 برسوں سے پی ایس یل کے ڈرافٹ میں شامل رہے لیکن منتخب نہ ہوسکے۔ اب لاہور قلندرز نے انہیں انجرڈ محمد حفیظ کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔
سلمان بٹ کی لاہور قلندرز میں شمولیت کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی کردی ہے جبکہ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی انجری بڑا بقصان ہے لیکن سلمان بٹ ہی ان کا بہترین متبادل ہوسکتے تھے۔