سعودی عرب نے رواں سال فریضہ حج اندرون ملک عازمین تک محدود کردیا

0

ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودی عرب نے رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا اعلان کردیا ہے.

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت حج نے کہا ہے کہ اس سال کے حج میں صرف 60 ہزار شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو فریضے کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وبا کی صورتحال اور وائرس کی نئی شکلیں ظاہر ہونے کے باعث فریضے کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سعودی وزارت حج نے کہا ہے کہ ’18 سال سے 65 سال کی عمر کے ان عازمین کو حج کی اجازت ہوگی جنہوں نے کورونا ویکسین لگوا رکھی ہے۔

وزارت و عمرہ تاکید کرتی کہ سعودی حکومت کے نزدیک عازمین حج کی سلامتی اولین ترجیح ہے، انسانی جانوں کی سلامتی کا تحفظ اسلامی شریعت کا بھی اولین اصول ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبا کے باعث مشاعر مقدسہ میں بڑی بھیڑ لگانا اور ان میں سلامتی کے اصولوں کا انطباق کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔

تمام تر صورتحال اور خدشات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ امسال بھی اس فریضے کی ادائیگی کو محدود کیا جائے گا۔
اندرون ملک سے حج کے خواہشمند آن لائن طریقہ سے حج کی درخواست جمع کرائیں گے۔

حج کی درخواستیں جمع کرانے کے لئے الیکٹرانک طریقہ کار آئندہ دنوں جاری کیا جائے گا جن ضوابط کا اعلان کیا جارہا ہے وہ اس طرح ہیں کہ خواہشمند سعودی شہری ہوں یا سعودی عرب میں مقیم کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والا غیر ملکی ہو۔

خواہشند صحت مند اور توانا ہو، کسی بھی قسم کی مستقل بیماریوں میں مبتلا نہ ہو۔
خواہشمند کی عمر 18 سے 65 سال کے درمیان ہو اور کورونا ویکسین حاصل کرچکا ہو۔ توکلنا ایپ میں اس کا سٹیٹس دو خوراکیں، ایک خوارک کو 14 دن ہوگئے.

وزارت نے کہا ہے کہ حج کے لئے مذکورہ بالا ضابطوں کی پابندی خود عازمین حج کی سلامتی اور ان کے اپنے ملکوں کے تحفظ کے لئے ہے، رواں سال حج کے ضابطے اور مزید تفصیلات کے لئے وزارت حج کے صدر دفتر میں آج ہی پریس کانفرنس کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.