پاکستان نے کورونا ویکسین تیار کرلی، آئندہ ہفتہ استعمال کیلئے دستیاب

0

فوٹو:فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک)پاکستان نے چینی ٹیم کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ مقامی سطح پر ہی کورونا ویکسین تیار کرلی ہے جو کہ آئندہ ہفتہ سے استعمال کیلئے دستیاب بھی ہو گی۔

نجی ٹی وی ویب پر ذرائع کے حوالے سے دی گئی خبر میں بتایا گیاہے کہ کوروناویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی گئی ہے، پہلے فیز میں سنگل ڈوزکین سائینو کی1لاکھ24ڈوز تیار کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیاہے کہ مقامی تیار کردہ کورونا ویکسین آئندہ ہفتے استعمال کے لیے دستیاب ہوگی، یہ کورونا ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیار کریں گے، چینی ٹیم نے ویکسین سازی میں ماہرین کو معاونت فراہم کی، پاکستان کو ویکسین کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینو نے فراہم کیا۔

پاکستان میں آئندہ ویکسین کی تیاری کا عمل جاری رکھنے اور کوروناویکسین کی دوسری کھیپ تیاری کے لیے خام مال چین سے جلد آئے گا۔

بتایا گیاہے کہ این آئی ایچ کے کوالٹی کنٹرول ڈویژن میں ویکسین کا ٹیسٹ جاری ہے، ٹرائلز کے ابتدائی نتائج میں کورونا ویکسین محفوظ اور مؤثر پائی گئی ہے، این آئی ایچ کورونا ویکسین تیاری کی دستاویز ڈریپ کو جمع کرائے گی۔

نیشنل کنٹرول لیب فاربائیولوجیکل ڈریپ ویکسین کی جانچ کرے گی اور ویکسین کے استعمال کی حتمی منظوری ڈریپ کنٹرول لیب دے گی، ڈریپ سے منظوری ملنے پر کورونا ویکسین ملک میں استعمال کی جا سکے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.