سعودی عرب میں فلائٹس آپریشن بحال، پاکستانیوں پر پابندی برقرار

0

الریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب کی جانب سے انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، سعودی شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے کی اجازت جبکہ پاکستانی شہریوں کی سعودی عرب کا سفر کرنے پر پابندی برقرار رہے گی.

اس حوالے سے سعودی محکمہ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بری، بحری اور فضائی روٹس کے لیے مسافروں کی آمد ورفت کی خاطر تمام انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں.

سعودی عرب میں آج سوموار کو مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجے سے بین الاقوامی سفر مرحلہ وار شروع کر دیا گیا ہے بین الاقوامی فلائٹس کی بحالی کے لئے مسافروں کو مشروط اجازت دی گئی ہے.

ان شرائط میں مسافروں کے لیے کوویڈ 19 کی پہلی دو خوراکیں لینے کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے، تاہم اگر جس شخص نے سفر سے 14 دن قبل کرونا کی خوراک لی ہو اسے بھی سفر کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

کورونا وبا کا شکار ہونے کےبعد صحت ہونے والے ایسے افراد جو چھ ماہ قبل وبا کا شکار ہوئے ہوں سفر کرسکتے ہیں۔ 18 سال سے کم عمر کے افراد کو سعودی عرب کے مرکزی بنک’ساما’ کی طرف سے جاری کردہ انشورینس ثبوت پیش کرنا ہو گا.

سعودی حکام کے مطابق سعودی شہری پاکستان کا سفر کر سکیں گے تاہم پاکستانی شہری تاحکم ثانی سعودی عرب کا سفر نہیں کر سکیں گے اور پابندی برقرار رہے گی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.