سعودی دارالحکومت میں چاند رات پاکستانی خواتین کی شاپنگ، مہندی

0

الریاض(شاہ جہاں شیرازی) چاند نظر کے اعلان کے بعد سعودی عرب میں پاکستانی خواتین نے چاند رات کی مناسبت سے شاپنگ کیلئے بازاروں کا رخ کر لیا.

پاکستانی خواتین کورونا ایس او پیز کا کا خیال رکھتے ہوئے مہندی بھی لگواتی رہیں اور دیار غیر میں رہ کر بھی عید خوشیاں دو بالا کرنے میں مصروف نظر آئیں.

سعودی عرب میں آج جمعرات کو عید الفطر منائی جا رہی ہے جس کے ساتھ ہی چاند رات کی گہما گہمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور پارلرز میں بھی خواتین کی آمدورفت جاری رہی.

پاکستانی اوردیگر ممالک کے خواتین کی بڑی تعداد نے جہاں شاپنگ مالز کا رخ کیا جہاں اپنے اور بچوں کے لئے عید کی شاپنگ کے ساتھ ساتھ مہندی لگوا کر عید کے رنگوں کو نمایاں کیا.

پاکستانی خواتین رات دیر تک پاکستانی ملبوسات کی دوکانوں اور بیوٹی پالروں میں کثیر تعداد میں موجود رہیں اور چاند رات سے لطف اندوز ہوئیں.

اس موقع پر پاکستانی خواتین کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ عید کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں گزاری تاہم اس بار حالات کافی کنٹرول ہیں.

اسی وجہ سے انھیں عید کا یہ پر مسرت موقعہ میسر آ رہا ہے تمام عید کو کورونا وائرس سے بچاو کے ایس اوپیز کے تحت بھی منانا زیادہ اہم ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.