ترک صدر اور وزیراعظم عمران خان کا اسرائیلی جارحیت پر ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے فلسطینیوں پر بمباری کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حملے رکوانے کےلیے اقوام متحدہ اور اوآئی سی میں ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ترک صدر رجیب طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان کا ٹیلیفونک رابطہ میں دونوں ممالک نے اسرائیل کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ پر حملے اور غزہ پر ہونے والے بدترین حملوں پر تبادلہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت کو عالمی قانون اور انسانیت کیخلاف قرار دیدیا۔
وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے عزم کا اظہار کیا کہ مل کر مظلوم فلسطینیوں پر حملے رکوانے کے لیے اس مسئلے کو مل کر اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین اعلی سطح کے تبادلے کی رفتار جاری رہے گی۔
پاک ترک قیادت نےاس بات پر متفق ہوئے کہ مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اٹھانے کے لیے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ مل کر اقدامات اٹھائیں گے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان اوروزیراعظم عمران خان نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی، ترکی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے افغانستان میں انخلا کی اہمیت پر بھی زور دیا.
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کے لئے سیاسی حل کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔