وزیراعظم کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف سے ملاقات
جدہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات او آئی سی کے مسلہ کشمیر کے حوالے سے کردار کو سراہا.
جدہ میں وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ارکان کے ہمراہ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات کی یے.
ملاقات میں او آئی سی کے جنرل سیکرٹری نے تنظیم کی جانب سے امت مسلمہ کے لئے فعال کردار کے بارے میں آگاہ کیا وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ امت مسلمہ کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں او آئی سی کا کردار اہم رہا ہے.
اس کے ذریعے مزید مسلم ممالک کو قریب لایا جاسکتا ہے اس کے علاوہ مسلہ کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کے کردار کو بات چیت کی گئی.
تنظیم کی جانب سے مسلہ کشمیر کے حل کے لئے کی جانے والی کوششوں اور پاس کردہ قراردادوں کو سراہا گیا، اس موقع پر انھیں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا.