اسلام آباد میں لاک ڈاون،سندھ میں نئی پابندیاں عائد

0


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی آج شام 6بجے سے لاک ڈان 6 بجے سے کردیا گیا ہے، پنجاب میں کل سے مکمل لاک ڈاون کیا کیاجائے گا۔

اسلام آباد میں آج شام چھ بجے لاک ڈاون کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ روک دیا جائے گا جب کہ فیصلہ کیاہے کہ اسلام آباد کے سیاحتی مقامات اور تمام پارکس کے داخلی راستے بھی بند کردیئے جائیں گے۔

کورونا کی سنگین صورتحال کے باعث پنجاب حکومت پہلے ہی لاک ڈاون کااعلان کر چکی ہے اور پنجاب میں 8 سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاون کیاجائے گا۔

بتایا گیاہے کہ پنجاب کی طرح صوبہ خیبر پختون خوا میں پابندیاں لگائی جائیں گے تاکہ عید کے دنوں میں رش سے بچ کر کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

خیبر پختون خوا میں کھانے پینے کی دکانیں، میڈیکل اسٹور اور پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے، جبکہ بلوچستان میں بھی آٹھ سے سولہ مئی تک سب بند رہے گا۔

سندھ میں جمعے اور ہفتے کی صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک تمام کاروبار کھلا رہے گا جبکہ اتوار سے کاروبار بند ہوگا ، امکان ہے سندھ حکومت مزید صورتحال دیکھ کر فیصلہ کرے گی۔

ادھر محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس اوپیز کے تحت 9 سے 16 مئی تک نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ تمام سیاحتی تفریحی مقامات عید کی تعطیلات میں بند رہیں گے.

اس کے علاوہ 9 تا 16 مئی شہریوں کی نقل وحرکت محدود رہے گی اور صوبے میں تمام کاروبار، مارکیٹیں 9 تا 16مئی بند رہیں گی تاہم بنیادی اشیائے ضرورت کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

سندھ میں نجی گاڑیوں، ٹیکسی میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی، ریسٹورینٹس صبح 5 سےشام 7 بجے تک کھلے رہیں گے، عید بازار، چاند رات پر لگائے جانے والے تمام بازار بند ہوں گے.

نوٹیفکیشن کے مطابق بیکری،کریانہ اسٹور، دوددھ،گوشت سبزی کی دکانیں صبح 5 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی، ریسٹورینٹ کو صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اندرون شہر، انٹر سٹی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 16مئی تک بند رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.