مریم نوازکی خاتون افسر کی حمایت، فردوس عاشق جواباً ویڈیو لے آئیں
لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے فردوس عاشق اعوان کی طرف سے سیالکوٹ میں خاتون اے سی کو ڈانٹ پلانے کو فروعونیت قراردیاہے۔
سیالکوٹ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ردعمل میں مریم نواز نے ٹوئٹر پر ردعمل میں کہا کہ پنی ناکامی اور بد ترین کارکردگی کا غصہ سرکاری افسران پر نکالنا فرعونیت ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ رمضان بازاروں میں غیر معیاری، مہنگی اشیاء حکومتی نالائقی کا ثبوت ہیں لیکن اس کا غصہ سرکاری افسرپر نکالاگیا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم نہیں ہیں، خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ ہوا سلوک قابل مذمت ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ سول سرونٹس، بیوروکریٹس مقابلے کے امتحان پاس کرکے اس مقام تک پہنچتے ہیں، سیلیکٹ ہو کر نہیں آتے۔
انھوں نے کہا کہ وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا،مریم نواز نے فردوس عاشق اعوان سے مطالبہ کیا وہ سونیا صدف سے معافی مانگیں اور کہا کہ یہ رعونت قابل قبول نہیں۔
کرپٹ شاہی خاندان کی جعلی راجکماری کے نزدیک انکے ابا جی، چچا اور رانا ثنااللہ کی بیوروکریٹس اور انکی اولادوں کو دی گئی دھمکیاں حلال جبکہ ACکی دانستہ کوتاہی کی نشاندہی کرنا حرام ہے! عوام جان چکے شاہی خاندان کے کرپٹ لٹیروں کا مقصد کرپشن بچانا جبکہ ہمارا مقصد عوامی مفاد کا تحفظ ہے! pic.twitter.com/Sy6E5Sqc8t
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 2, 2021
دوسری طرف فردوس عاشق اعوان نے جواب میں ٹوئٹر پر رانا ثناء اللہ کی ایک میڈیا ٹاک شیئر کردی ہے جس میں رانا ثناء اللہ افسروں کو مخاطب کرکے دھمکی دے رہے ہیں۔